Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

باحہ ونٹر فیسٹول میں 50 ہزار پھولوں کا قالین توجہ کا مرکز

فیسٹول میں وزیٹرز نے اس نمائش کا لطف اٹھایا، تصاویر لیں (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں الباحہ ریجن کے المخواہ گورنریٹ میں جاری باحہ ونٹر فیسٹول میں 360 میٹر طویل پھولوں کا قالین وزیٹرز کو اپنی جانب متوجہ کررہا ہے۔
ایس پی اے کے مطابق فیسٹول میں وزیٹرز نے اس نمائش کا لطف اٹھایا، تصاویر لیں اور رنگ برنگے بھولوں کی تعریف کی۔
50 ہزار پھولوں کے پودوں سے بنائے جانے والے اس قالین کے مرکز میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز، ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان اور الباحہ کے گورنر کی تصاویر بنائی گئی ہیں۔
پھولوں کے اس ڈیزائن میں روایتی جیومیٹریکل طرز، سنگ مرمر کے پتھر اور لائٹنگ شامل ہے۔
تین ماہ تک جاری رہنے والے اس فیسٹول کے دوران علاقے کے سیاحتی مقامات، پارکوں اور پبلک پارکس میں 280 ایونٹس کا انعقاد ہوگا۔
الباحہ ریجن کے سیکرٹری اور فیسٹول کی ایگزیکٹیو کمیٹی کے چیئرمین علی بن محمد السواط نے کہا’ ریجن کی وادیاں، سرسبز میدان اور پہاڑ سیاحوں کے لیے قدرتی نظارے اور پرسکون تفریح فراہم کرتے ہیں۔‘
اپنے ثقافتی ورثے، قدرتی خوبصورتی اور مختلف سرگرمیوں کے ساتھ یہ فیسٹول وزیٹرز کےلیے ایک نا بھولنے والا تجربہ ہے۔

 

شیئر: