کیمل فیسٹول میں سعودی ملبوسات غیر ملکی سیاحوں میں مقبول
سٹالز پر ملبوسات کے ساتھ شالز اورعبایہ بھی رکھے گئے ہیں۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب میں کنگ عبدالعزیز کیمل فیسٹول کے نویں ایڈیشن میں سعودی روایتی ملبوسات سیاحوں میں کافی مقبول ہورہے ہیں۔
فیسٹول میں آنے والے غیرملکی سیاح بھی ان ملبوسات میں غیرمعمولی دلچسپی لے رہے ہیں۔
عاجل نیوز کے مطابق کیمل فیسٹول کا نواں ایڈیشن کافی مختلف ہے۔ اس سال فیسٹول میں دیگر اشیا کے سٹالز کے ساتھ ساتھ سعودی عرب کے روایتی ملبوسات شامل ہیں جن میں مردوں کا ثوب، عقال اور غترہ جبکہ خواتین کے رنگ برنگے ملبوسات کے ساتھ ساتھ شالز اورعبایہ بھی رکھے گئے ہیں۔
غیرملکی سیاح ان نہ صرف ان ملبوسات کوخرید رہے ہیں بلکہ انہیں پہن کر یادگاری تصاویر بھی بنا رہے ہیں جو مملکت کے مختلف علاقوں سے تعلق رکھتے ہیں۔