Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

جمہوریہ ہیلینک (یونان ) کے وزیراعظم نے العلا کا دورہ کیا

مملکت میں العلا کا تاریخی علاقہ ہزاروں برس قدیم ہے (فوٹو: ایس پی اے)
https://www.whatsapp.com/channel/0029Va9a4C1HrDZkTw7GeJ01جمہوریہ ہیلینک (یونان ) کے وزیراعظم کیریا کوس میستو تاکی نے العلا گورنریٹ کے تاریخی علاقے ’الحجر‘ کا دورہ کیا اور وہاں موجود تاریخی ورثے کا مشاہدہ کیا جو عالمی ثقافتی ورثے کی فہرست میں درج ہونے والا پہلا علاقے ہے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کےمطابق العلا  کا تاریخی علاقہ ہزاروں برس قدیم ہے جس کی عظیم تاریخ اور مقامات ہیں۔
وزیر اعظم کے ہمراہ گورنرمدینہ منورہ شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز، وزیر تجارت ڈاکٹر ماجد القصبی، العلا رائل اتھارٹی کے قائمقام سی ای او عبیر العقل کے علاوہ دیگر اعلی عہدیدار موجود تھے۔
قبل ازیں وزیراعظم کیریا کوس میستو تاکی ایک وفد کے ہمراہ سعودی عرب کے سرکاری دورے کے ایک حصے کے طور پر العلا انٹرنیشنل ایئرپورٹ پہنچے تو مدینہ ریجن کے گورنر شہزادہ سلمان بن سلطان بن عبدالعزیز اور وزیر تجارت ماجد القصبی نے ان کا خیرمقدم کیا۔

 

شیئر: