حج کے ساتھ ہمارا تعلق محض مادی نہیں: ریاستی سلامتی کے ترجمان
’اس تقدس کو محفوظ اور برقرار رکھنے کے لیے مضبوط اور محتاط حفاظتی نظام ضروری ہے‘ ( فوٹو: سبق)
ریاستی سلامتی کے ترجمان کرنل ترکی الحربی نے کہا ہے کہ سعودی عرب نے کبھی بھی حج یا بیت اللہ الحرام کے ساتھ اپنے تعلق کو محض مادی ضروریات کی فراہمی اور تحفظ تک محدود نہیں سمجھا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق حج کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا ہے کہ ’حج اور مسجد الحرام کے ساتھ ہماراتعلق انتہائی بلند اور مقدس ہے اور بڑی معنویت رکھتا ہے‘۔
ریاستی سلامتی کے ترجمان نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب مقدس سرزمین کو مسلمانان عالم کے لیے امن اور ہم آہنگی کے مرکز کے طور پر دیکھتا ہے‘۔
’ہم حج کو ایسی عبادت سمجھتے ہیں جو انتہائی تقدس کے ماحول میں انجام دی جاتی ہے‘۔
’اس تقدس کو محفوظ اور برقرار رکھنے کے لیے مضبوط اور محتاط حفاظتی نظام ضروری ہے جو حجاج کے امن اور سکون کو یقینی بنانے کا ضامن ہو‘۔