سعودی ماہر فلکیات محمد شوکت عودہ نے کہا ہے کہ آج بدھ سے 21 جنوری تک آسمان میں اٹلس نامی دم دار ستارے کامشاہدہ کیا جاسکتا ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب میں آج کا موسم کیسا رہے گا؟Node ID: 884450
-
شام کی مدد کے لیے 11 واں طیارہ دمشق روانہNode ID: 884451
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’اٹلس دم دار ستارہ خطے کے بیشتر ممالک میں دیکھا جاسکتا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اس سے قبل دم دار ستارے کو طاقتور دور بین سے دیکھا جاتا تھا تاہم پیر 13 جنوری سے اس کی چمک میں اضافہ ہوگیا ہے اور یہ زمین کے مدار کے قریب آگیا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’اٹلس دم دار ستارے کو دیکھنے کا بہترین وقت سورج غروب ہونے کے 30 منٹ بعد ہے اور یہ مغربی افق پر نمودار ہوتا ہے‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’شہر کی روشنیوں سے دور اور کسی اونچی جگہ پر دم دار ستارے کا بہترین مشاہدہ ہوگا‘۔