Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب میں بدھ 15 جنوری کو موسم کیسا رہے گا؟

’جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج بدھ کو جازان، عسیر، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ ہلکی بارش کی توقع ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مذکورہ علاقوں کے علاوہ مشرقی ریجن میں صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’بحیرہ احمر میں جنوب مشرقی ہوا چلے گی جس کی رفتار 32 کلو میٹر فی گھنٹہ تک ہوسکتی ہے اور اس کے باعث ایک میٹر تک اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔
’خلیج عربی کے سمندر میں شمالی ہوا چلے گی جس کی رفتار 25 سے 35 کلو میٹر فی گھنٹہ ہوسکتی ہے اور اس کے باعث ایک میٹر تک اونچی موجیں اٹھیں گی‘۔

 

شیئر: