Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی، سنگاپور اسٹراٹیجک شراکت کونسل کا قیام

’کونسل کے قیام سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تبادلے کے نئے دروازے کھلیں گے‘ ( فوٹو: واس)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور سنگاپور کے وزیر خارجہ ویوین بالاکرشنن نے سعودی، سنگاپور اسٹراٹیجک شراکت کونسل کے قیام کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرلئے ہیں۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق شہزادہ فیصل بن فرحان سنگاپور کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں ان کی ملاقات سنگاپور کے ہم منصب سے ہوئی ہے۔
دونوں وزرائے خارجہ نے ملاقات کے دوران سعودی عرب اور سنگاپور کے درمیان تعلقات کو وسعت دینے پر اتفاق کیا ہے۔
سعودی، سنگاپور اسٹراٹیجک شراکت کونسل کے قیام سے دونوں ملکوں کے درمیان تجارتی تبادلے کے نئے دروازے کھلیں گے۔
واضح رہے کہ 2024 میں سعودی عرب اور سنگاپور کے درمیان مشترکہ تجارت کا حجم ایک بلین ڈالر تک پہنچ گیا تھا۔

شیئر: