Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی عرب کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدم

وزارت خارجہ کے بیان میں قطر، مصر اورامریکی کوششوں کو سراہا گیا( فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کی جانب سے بدھ کوغزہ پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیر مقدم کرتے ہوئے قطر، مصر اور امریکی کوششوں کو سراہا ہے۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کےمطابق وزارت خارجہ کی جانب سے جاری بیان میں سعودی عرب کی جانب سے جنگ بندی معاہدے کی پاسداری، غزہ پٹی میں اسرائیلی جارحیت کی فوری طور پر خاتمے پر زور دیا۔
سعودی عرب نے اسرائیلی قابض فورسز کی غزہ پٹی اور فلسطین کے علاوہ عرب اراضی سے انخلا پر بھی زور دیا تاکہ پناہ گزیں اپنے علاقوں میں جاسکیں۔
بیان میں کہا گیا کہ’ فلسطینی عوام  کے حقوق کے تحفظ کو یقینی بنانے کے ساتھ تنازعہ کی بنیاد کو ختم کیا جائے جن میں سرفہرست 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد فلسطینی ریاست کا قیام جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہو۔‘
سعودی عرب نے امید ظاہر کی کہ جنگ بندی معاہدے سے اسرائیلی وحشیانہ کارروائیوں کا مستقل خاتمہ ہوگا جس میں 45 ہزار سے زیادہ افراد جان سے گئے اورایک لاکھ سے زائد زخمی ہوئے۔
یاد رہے کہ قطر کے وزیر اعظم شیخ محمد بن عبدالرحمن آل ثانی نے اعلان کیا تھا کہ حماس اور اسرائیل کے درمیان جنگ بندی معاہدے پر عملدرآمد اتوار سے ہوگا جس کے بعد 15 ماہ سے جاری جنگ ختم ہوجائے گی۔
قطر کے وزیر اعظم نے یہ بھی بتایا حماس اور اسرائیل جنگ بندی اور یرغمالیوں کی رہائی کے معاہدے پر متفق ہوگئے ہیں۔
انہوں نے کہا کہ معاہدے کے پہلے مرحلے میں 33 یرغمالیوں کو رہا کر دیا جائے گا۔

 

شیئر: