تعاون کے فروغ کے لیے سعودی، تھائی رابطہ کونسل کا قیام
جمعرات 16 جنوری 2025 11:22
’کونسل کا مقصد اقتصادی، سیاسی، ثقافتی اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے‘ ( فوٹو: واس)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان اور تھائی وزیر خارجہ نے دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو فروغ دینے کے لیے سعودی، تھائی رابطہ کونسل قائم کیا ہے جس کے پہلے اجلاس کی صدارت دونوں وزرا نے کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی، تھائی رابطہ کونسل کا مقصد اقتصادی، سیاسی، ثقافتی اور ترقیاتی شعبوں میں تعاون کو فروغ دینا ہے۔
یہ کونسل ان سفارتی کوششوں کا حصہ ہے جو دونوں ممالک کے درمیان مکمل تعلقات بحال کرنے کے بعد شروع کی گئی ہیں۔
کونسل کے پہلے اجلاس میں تجارت، سرمایہ کاری، سیاحت، اور تعلیم کے شعبوں میں متعدد معاہدوں پر دستخط کئے گئے ہیں۔
دونوں ممالک کے درمیان تجارتی حجم میں اضافے کے علاوہ سیاحت اور ملازمت کے مواقع کے فروغ کے لیے ویزہ پراسیس میں آسانیاں دی جائیں گی۔