Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہزادہ فیصل بن فرحان کی تھائی لینڈ میں ہم منصب سے ملاقات

’دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور تھائی لینڈ کے تعلقات کےفروغ کا جائزہ لیا ہے‘ ( فوٹو: واس)
سعودی وزیر خارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان تھائی لینڈ کے سرکاری دورے پر ہیں جہاں دار الحکومت بانکوک میں ہم منصب ماریس سانگیامیونگسا سے ملاقات کی ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق ملاقات کے دوران دونوں وزرائے خارجہ نے سعودی عرب اور تھائی لینڈ کے تعلقات کےفروغ کا جائزہ لیا ہے۔
دونوں وزرا نے باہم مشترکہ دلچسپی کے متعدد أمور کے علاوہ بین الاقوامی اور علاقائی موضوعات پر بھی بات چیت کی ہے۔
ملاقات کے دوران سعودی وزارت خارجہ میں خارجہ أمور کے سکریٹری ڈاکٹر سعود الساطی، تھائی لینڈ میں سعودی سفیر عبد الرحمن السحیبانی اور وزیر خارجہ کے مشیر محمد الیحیی بھی موجود تھے۔

شیئر: