محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج جمعرات کو عسیر، جازان اور الباحہ میں مطلع ابر آلود رہے گا جبکہ ہلکی بارش کی بھی توقع ہے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب کی جانب سے غزہ میں جنگ بندی کے معاہدے کا خیرمقدمNode ID: 884494
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں میں بھی ہلکی بارش کا امکان ہے‘۔
محکمے نے بتایا ہے کہ ’عسیر، جازان، الباحہ اور مکہ مکرمہ کے بالائی علاقوں کے علاوہ مشرقی ریجن میں صبح کے وقت دھند چھائی رہے گی‘۔
دوسری طرف ماہر موسمیات عبد العزیز الحصینی نے کہا ہے کہ ’بیشتر شہروں میں ویک اینڈ رات کے وقت سرد رہے گا جبکہ دن میں اعتدال پر مائل ہوگا‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’مغربی ساحلی علاقوں میں رات کے وقت موسم سردی مائل ہوگا جبکہ دن کے وقت معتدل رہے گا‘۔
دریں اثنا محکمہ موسمیات نے بتایا ہے کہ آج جمعرات مکہ مکرمہ اور جدہ ملک کے گرم ترین شہر ہوں گے جہاں درجہ حرارت 34 اور 33 سینٹی گریڈ رہے گا‘۔
’سرد علاقوں میں ابہا، باحہ اور عرعر ہے جہاں دن کے وقت 19 ڈگری ہے‘۔