بلدیہ جدہ کی تفتیشی ٹیموں نے غیرمعیاری طریقے سے بیکری کا سامان بنانے والا کارخانہ سیل کرکے 12 سو کلو گرام خام مال تلف کردیا۔
سبق نیوز کے مطابق بلدیہ جدہ کی تفتیشی ٹیموں نے ’مشرفہ‘ کے رہائشی علاقے میں غیرقانونی طور پر قائم کی گئی اشیائے خورونوش تیار کرنے والے کارخانے کو سیل کردیا۔
مزید پڑھیں
-
بلدیہ جدہ کا آپریشن، خوانچہ فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاریNode ID: 874241
کارخانے میں حفظان صحت کے اصولوں کی خلاف ورزی کرتے ہوئے انتہائی غیرمعیاری طریقے سے بیکری کا سامان اور کھانے کی دیگراشیا تیار کرکے انہیں مارکیٹ کیا جاتا تھا۔
بلدیہ کی تفتیشی ٹیم کے ذمہ دار کا کہنا تھا کہ رہائشی عمارت کے 2 فلیٹوں میں قائم کیے گئے غیرقانونی کارخانے سے 400 کلو گرام چینی اور 800 کلوگرام غذائی مواد جو کہ انتہائی غیرمحفوظ طریقے سے اسٹور کیا گیا تھا ضبط کرکے تلف کردیا گیا۔
بلدیہ کا کہنا تھا کہ اشیائے خورونوش کی تیاری کے حوالے سے مقررہ حفظان صحت کے ضوابط پر عمل کرنا ضروری ہے۔ ہوٹلز یا کچن جہاں کھانے پینے کی اشیا تیار کی جاتی ہیں کو مکمل طورپر صاف ہونا چائیے۔ مقررہ ضوابط مکمل کرنے پر بلدیہ کی جانب سے لائسنس جاری کیا جاتا ہے ۔ بلدیہ کی ٹیمیں باقاعدگی سے اشیائے خورونوش بنانے والے کارخانوں کا دورہ کرتی ہیں تاکہ خلاف ورزی کرنے والوں کا سدباب کیا جاسکے۔