بلدیہ جدہ کا آپریشن، خوانچہ فروشوں کے خلاف کارروائیاں جاری
منگل 23 جولائی 2024 20:16
خلاف ورزی کی رپورٹ بلدی ایپ پر کی جاسکتی ہے (فوٹو جدہ میونسپلٹی ویب سائٹ)
جدہ بلدیہ نے العزیزیہ کے علاقے میں مانیٹرنگ مہم کے تحت 3.9 ٹن غیر معیاری سبزیاں اور پھل ضبط کیے ہیں جو بے ترتیب طریقے سے ریڑھیوں اور ٹھیلوں پر فروخت کیے جارہے تھے۔
سعودی خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق جدہ بلدیہ کی العزیزیہ برانچ کے سربراہ ھبہ حسین البلوی نے کہا کہ العزیزیہ کے علاقے میں مرکزی شاہراہوں، محلوں اور پارکوں کے اطراف چلائی جانے والی مہم کے دوران مختلف خلاف ورزیوں کی نگرانی شروع کردی گئی جس کے نتیجے میں سبزیاں اور پھل ضبط کیے گئے جنہیں مختلف جگہوں پر بے ترتیب سٹالز اور کارٹس کے ذریعے فروخت کیا جارہا تھا۔
البلوی نے کہا کہ علاقے میں خلاف ورزیوں کو قریب سے جائزہ لیا جارہا ہے اور اس قسم کی کسی بھی خلاف ورزی کو علاقے میں برداشت نہیں کیا جائے گا کیونکہ یہ چیزیں علاقے نیز شہر کا حسن برباد کرتی ہیں۔ اس حوالے سے یہاں کے رہائشی اگر کسی بھی خلاف ورزی کو نوٹ کریں تو بلدی ایپ یا 940 پر کال کرکے رپورٹ کرسکتے ہیں۔
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز“ گروپ جوائن کریں