مکہ مکرمہ کے حراء جنرل ہسپتال کی موبائل طبی ٹیموں نے گزشتہ برس کے دوران 13 ہزار سے زائد مریضوں کو ’ہوم میڈیکل سروسز‘ فراہم کیں۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق مکہ مکرمہ کے حراء جنرل ہسپتال کی انتظامیہ کا کہنا ہے کہ زچہ و بچہ کے شعبے میں خصوصی نگہداشت یونٹ کا بھی آغاز کر دیا گیا ہے جہاں ولادت کے بعد زچہ و بچہ کی دیکھ بھال کا مکمل انتظام موجود ہے۔
مزید پڑھیں
-
’میڈیکل ہوم سروس ‘ 2 ہزار سے زائد مریض مستفیضNode ID: 524551
-
سعودی وزارت کی جانب سے جازان ریجن میں صحت انیشیٹوز کی ستائشNode ID: 734281
ہسپتال کی جانب سے ایسے مریضوں کو جن کا ہسپتال میں آنا مشکل ہوتا ہے انہیں گھر پرطبی سہولت فراہم کی جاتی ہے۔ گزشتہ برس 2024 کے دوران 53 مریضوں کو دانتوں کے امراض کا علاج مہیا کیا گیا جبکہ 2 ہزار 716 مریضوں کو ان کے گھروں میں ادویات پہنچائی گئیں۔
ایسے مریض جنہیں وٹامنز کی اشد ضرورت ہوتی ہے انہیں طبی نسخے کے مطابق مطلوبہ سپلیمنٹس ان کے گھروں کو پہنچائے گئے۔ ان مریضوں کی تعداد 7 ہزار 288 تھی۔ 46 مریضوں کو ان کے گھروں سے ایمبولینس کے ذریعے طبی مراکز میں منتقل کیا گیا۔
ہسپتال کی انتظامیہ کا مزید کہنا تھا کہ جن مریضوں کو گھروں پر طبی سہولت فراہم کی جاتی ہے ’ہوم میڈیکل سروس‘ کے پروگرام میں ان کی ہسٹری اورمعالجین و ادویات کے بارے میں معلومات درج کی جاتی ہیں۔
ہوم سروس سے مستفیض ہونے والے مریضوں کا مقررہ اوقات میں باقاعدگی سے طبی معائنہ کیا جاتا ہے۔