Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی وزارت کی جانب سے جازان ریجن میں صحت انیشیٹوز کی ستائش

الاحسان چیری ٹیبل میڈیکل ایسوسی ایشن نے ریجن میں 62 ہزار مریضوں کی مدد کی( فوٹو عرب نیوز)
سعودی وزارت صحت نے جازان کی الاحسان چیری ٹیبل میڈیکل ایسوسی ایشن کو ریجن میں 62 ہزار سے زیادہ مریضوں کی مدد کرنے پر اس کے شاندار انیشیٹوز کے لیے 2022 میں پہلا انعام دے کر قومی سطح پر تسلیم کیا ہے۔
سعودی خبر رساں ادارے ایس پی اے کے مطابق الاحسان چیری ٹیبل میڈیکل ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد بن اسماعیل الحازمی نے کہا کہ’ شفا پروگرام کے ذریعے تقریباً ایک ہزار557 مریضوں سرجریز کی گئی ہیں۔ گردے فیل ہونے اور خون کی موروثی بیماریوں میں مبتلا تقریباً 24 ہزار 132 مریضوں کو محفوظ پروگرام کے ذریعے نقل و حمل کی سہولت ملی ہے۔
اس کے علاوہ سناد پروگرام کے ذریعے ایک ہزار 462 طبی آلات ضرورت مند مریضوں تک پہنچائے گئے اور مختلف دیہاتوں میں تقریباً 27 ہزار افراد کو صحت کی تعلیم دی گئی۔
الاحسان چیری ٹیبل میڈیکل ایسوسی ایشن کے موبائل کلینک سے تقریباً دو ہزار افراد نے میمو گرام حاصل کیے جب کہ پانچ ہزار607 افراد کو مشاورتی خدمات فراہم کی گئیں۔
الاحسان چیری ٹیبل میڈیکل ایسوسی ایشن کے ایگزیکٹو ڈائریکٹر محمد بن اسماعیل الحازمی نے کہا کہ’ ایسوسی ایشن کے ہیلتھ رضاکار یونٹ نے کنسلٹنٹس، ڈاکٹروں اور تکنیکی ماہرین کے لیے مواقع فراہم کیے ہیں‘۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’ الاحسان چیری ٹیبل میڈیکل ایسوسی ایشن کے قیام کے بعد سے اس کی خدمات سے مستفید ہونے والوں کی تعداد اب 10 لاکھ ہے‘۔
محمد بن اسماعیل الحازمی نے اپنی خدمات کو اپ گریڈ کرکے ادارہ جاتی عمدگی کے اعلیٰ ترین معیارات حاصل کرنے کے لیے ایسوسی ایشن کی مسلسل کوششوں پر روشنی ڈالی۔
انہوں نے مزید کہا کہ ’الاحسان چیری ٹیبل میڈیکل ایسوسی ایشن نے ترقی پذیر انیشیٹوز کو جاری رکھنے اور جازان میں صحت کی خدمات کی فراہمی میں ایک اہم ماڈل بننے کی کوشش کی ہے‘۔

شیئر: