Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

پاکستان کے صوبے سندھ اور خیبر پختونخوا میں ڈیڑھ ہزار فوڈ باسکٹس تقسیم

یہ اقدام پاکستان میں فوڈ سکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ 2025 کا حصہ ہے (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے شاہ سلمان مرکز برائے امداد وانسانی خدمات کے تحت پاکستان کے صوبے سندھ  کے علاقے سانگھڑ، دادو اور خیبر پختونخوا کے علاقے تور غر میں ڈیڑھ  ہزار فوڈ باسکٹس کی تقسیم کی گئی ہیں۔
سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ اقدام پاکستان میں فوڈ سکیورٹی سپورٹ پروجیکٹ 2025 کا حصہ ہے۔
اس سے سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں انتہائی کمزورطبقات کے 9 ہزار افراد کو فائدہ پہنچا۔
یہ پروگرام سعودی عرب کی جانب سے امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز کے ذریعے انسانی اور امدادی منصوبوں کا حصہ ہے تاکہ دنیا بھر میں ضرورت مند اور متاثرہ علاقوں کے مصائب کو دور کیا جا سکے۔
علاوہ ازیں شاہ سلمان مرکز نے شام  کے حمص گورنریٹ کے شہر تلبیسہ میں فوڈ باسکٹس، ونٹربیگ اور پرسنل کیئر کٹس تقسیم کی ہیں۔
اس اقدام سے شام میں امدادی سامان کی تقسیم کے منصوبے کے ایک حصے کے طور پر 382 خاندانوں کے ایک ہزار 982 افراد کو فائدہ پہنچا۔
سعودی ایجنسی  لبنان کے عکر گورنریٹ اورالمینہ ڈسٹرکٹ میں الامل چیریٹبل بیکری پروجیکٹ کے چوتھے مرحلے پرعملدرآمد جاری رکھے ہوئے ہے۔
اس منصوبے کے تحت شمالی لبنان میں شامی و فلسطینی پناہ گزینوں اور مقامی کمیونٹی میں روٹی کے ایک لاکھ 75 ہزار پیکٹ تقسیم کیے گئے، جس سے 12 ہزار 500 خاندانوں کے 62 ہزار 500 افراد کو فائدہ پہنچا۔

 

شیئر: