متحدہ عرب امارات کے تین امدادی قافلے اس ہفتے مصر کے رفح بارڈر کراسنگ کے ذریعے غزہ کی پٹی میں داخل ہوئے ہیں۔
امارات کی خبررساں ایجنسی وام کے مطابق 35 ٹرکوں پر مشتمل قافلوں میں 248.9 ٹن سے زیادہ امدادی سامان موجود ہے۔
مزید پڑھیں
-
غزہ میں ہلاکتیں ریکارڈ کی گئی تعداد سے 40 فیصد زیادہ: رپورٹNode ID: 884211
100 ٹن سے زیادہ طبی سامان جس میں ڈائیلائسزمشینیں، الٹراساونڈ ڈیوائسز، ویل چیئرز، آکسیجن ماسک اور مختلف میڈیسن شامل ہیں۔
اس کے علاوہ خوراک، شیلٹر کٹس، آٹا اور دیگر اشیائے ضرورت بھی امداد کا حصہ ہیں۔
امارات کے ’آپریشن الفارس الشهم 3‘ کے تحت غزہ میں داخل ہونے والے امدادی قافلوں کی مجموعی تعداد 153 تک پہنچ گئی، امدادی سامان دو ہزار 391 ٹرکوں کے ذریعے پہنچایا گیا۔
اب تک فلسطینی عوام کو 29 ہزار ٹن سے زائد امداد فراہم کی جا چکی ہے، جس سےغزہ میں سب سے زیادہ متاثرہ افراد کے مصائب کو کم کرنے میں مدد ملی ہے۔
یہ اقدام فلسطینی عوام کے لیے متحدہ عرب امارات کی انسانی ہمدردی اور امدادی کوششوں کو مزید تیز کرنے کے عزم کی عکاسی کرتا ہے۔