Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض سیزن میں موسم سرما کے دوران سنو سکینگ کا مزا لیں

ریاض سیزن کے بولیوارڈ ورلڈ زون میں ’کورچیول ایریا‘ اپنے آغاز کے بعد سے وزیٹرز کا مقبول ترین مقام بن گیا ہے۔
سرکاری خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے’ کے مطابق موسم سرما کا یہ ونڈر لینڈ ایڈونچر اور تفریح کا امتزاج پیش کرتا ہے جو انوکھے تجربات کے خواہاں افراد کو متوجہ کرتا ہے۔
کورچیول ایریا میں وزیٹرز کےلیے ماہر ٹرینرز کی رہنمائی میں سنو سکینگ کی مشق کے لیے ایک بڑا کھلا میدان ہے۔
یہاں کا برفانی ماحول مختلف چیلنجز اور سرگرمیوں کے لیے ایک سنسنی خیز پس منظر فراہم کرتا ہے۔
موسم سرما میں مہم جوئی کی ان یادوں کو محفوظ کرنے کے لیے یہاں خصوصی فوٹو گرافی اور وڈیوز کارنر بھی ہے۔
 وزیٹرز موسم سرما کی تھیم کے یادگار تحائف بھی خرید سکتے ہیں۔
جنرل انٹرٹینمنٹ اتھارٹی کے چیئرمین ترکی آل الشیخ کے مطابق ریاض سیزن مارچ 2025 تک جاری رہے گا اور یہاں اب تک وزٹ کرنے والوں کی تعداد 13 ملین ہوچکی ہے۔
 
واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: