Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی فیشن سٹارٹ اپس ایوارڈ کے لیے کامیاب افراد کے انتخاب کا مرحلہ شروع

فیشن انڈسٹری بہتر مستقبل اور مزید کامیابیوں کے لیے پُرعزم ہے۔ فوٹو ایکس کیرنگ گروپ
سعودی فیشن کمیشن اینڈ لگژری گروپ ’کیرنگ‘ نے کیرنگ جنریشن ایوارڈز کے لیے کامیاب افراد کے انتخاب کے عمل کا آغاز کر دیا ہے۔
سعودی عرب کی سرکاری نیوز ایجنسی ایس پی اے کے مطابق یہ پروگرام مملکت کی فیشن انڈسٹری میں مثبت پیش رفت کے لیے انوویٹیو سٹارٹ اپس کی حمایت میں شروع کیا گیا ہے۔
فیشن انڈسٹری میں نئے کاروباری افراد کے لیے ایوارڈ میں حصہ لینے کے لیے درخواستیں جمع کرانے اور فیشن کو فروغ دینے کی دعوت کا عمل نومبر 2024 میں شروع ہوا تھا۔
ایوارڈ پروگرام میں شمولیت کے لیے 100 سے زائد نئے کاروباری افراد نے درخواستیں دی تھیں جن میں سے 20 کو ریاض میں تین روزہ تربیتی کیمپ میں  شامل ہونے کے لیے منتخب کیا گیا۔
رپورٹ میں بتایا گیا ہے ’ تربیتی کیمپ میں اہداف کا تعین اور پچنگ کی مہارتوں پر مرکوز ورکشاپس کا انعقاد کیا گیا تھا۔‘
فیشن انڈسٹری کے شارٹ لسٹ کیے گئے 20 انفرادی کاروباری افراد کو 14 جنوری کو ریاض میں حتمی پیشکش کے لیے بلایا گیا، جہاں پروگرام کے ججز نے جدت، مطابقت اور فیشن سے متعلق ہر ایک کے کام کا جائزہ لیا۔

ایوارڈ پروگرام فیشن کمیشن کے مستقبل کے وژن کا مرکزی حصہ ہے۔ فوٹو انسٹاگرام

فیشن کمیشن کے ایوارڈز کی تقریب 27 جنوری کو ریاض میں ہوگی، جہاں جیتنے والے نئے اور فیشن کے شعبے میں سب سے بہترین کاروباری  تین افراد کے ناموں کا اعلان کیا جائے گا۔
فائنل ایوارڈ جیتنے والوں کو پیرس جانے کا موقع ملے گا جہاں وہ ’کیرنگ‘ کی ٹیموں کے ساتھ خصوصی رہنمائی حاصل کریں گے اور اپنی تیار کردہ مختلف اشیاء کو ’چینج ناؤ 2025‘ سمٹ میں پیش کریں گے۔

ایوارڈ پروگرام میں 100 سے زائد سٹارٹ اپس نے درخواستیں دی تھیں۔ فوٹو انسٹاگرام

سعودی فیشن کمیشن کے سی ای او  بوراک شاکماک نے بتایا ’یہ ایوارڈ پروگرام فیشن کمیشن کے مستقبل کے وژن کا مرکزی حصہ ہے۔‘
بوراک شاکماک نے مزید کہا کہ یہ ایوارڈ ان اسٹارٹ اپس کو نمایاں کرنے اور سپورٹ کریں گے جو سرکلر فیشن اور ماحولیاتی تحفظ میں جدت لا رہے ہیں۔ 
بوراک شاکماک نے کمیشن کی موجودہ چیلنجز سے نمٹنے اور فیشن میں بہتر مستقبل اور مزید کامیابیوں کے لیے اپنے عزم  کا اظہار کیا۔
 

 

شیئر: