Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک سال کے دوران کمرشل رجسٹریشن میں 60 فیصد کا اضافہ ریکارڈ

کمرشل رجسٹریشن کی مجموعی تعداد 1.6 ملین سے زیادہ ہوگئی (فوٹو: عرب نیوز)
سعودی وزارت تجارت نے کہا ہے کہ ’2023 کے مقابلے میں 2024  کے دوران کمرشل رجسٹریشن میں 60 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے‘۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزارت تجارت نے بتایا ’2024  دوران 5 لاکھ 21 ہزار 969  نئی رجسٹریشن کی گئی، جبکہ 2023 میں یہ تعداد 3 لاکھ 68 ہزار 38 تھی۔
 مملکت کے تمام ریجنز میں فعال کمرشل رجسٹریشن کی مجموعی تعداد 1.6 ملین سے زیادہ ہوگئی ہے‘۔
وزارت نے 2024  کے دوران مملکت کے تجارتی سیکٹر کی کارکردگی اور ترقی کے حوالے سے جائزہ رپورٹ جاری کی ہے۔
کمرشل رجسٹریشن میں مختلف اقتصادی شعبے جس میں ہول سیل، ریٹیل ٹریڈ، تعمیرات، رہائش، فوڈ سروسز اور مینو فیکچرنگ انڈسٹریز سرفہرست ہیں۔
رپورٹ میں سعودی وژن 2030 کے ساتھ منسلک اہم شعبوں کلاوڈ کپمیوٹنگ سروسز، ایپلی کیشن ڈیولپمنٹ، فنانشل ٹیکنالوجی سلوشن’ سیاحت، انٹرٹینمٹ اور ٹیلنٹ ڈیولپمنٹ کی ترقی پر بھی زور دیا گیا۔
یاد رہے ای کامرس کو مضبوط بنانا نیشنل ٹرانسفارمشن پروگرام کے اہداف میں سے ایک ہے۔ ای کامرس قومی معیشت کو مضبوط بنانے میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔

 

شیئر: