Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ایک سال میں ساڑھے چار لاکھ تجارتی رجسٹریشن کو درست کیا گیا

گزشتہ برس لاجسٹک کے شعبے میں 6 ہزار لائسنس کا اجرا کیا گیا (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب کے قومی پروگرام برائے تجارتی پردہ پوشی ’التسترالتجاری‘ کے ذمہ دار کا کہنا ہے کہ ’گزشتہ برس چار لاکھ 50 ہزار تجارتی رجسٹریشن ( سی آر) کو باقاعدہ طورپر بینکوں کے اکاونٹس سے لنک کرکے درست کیا گیا۔ ‘
 عکاظ کے مطابق قومی مرکز کے اعداد وشمار میں بتایا گیا کہ’ گزشتہ برس کے دوران لاجسٹک کے شعبے میں 6 ہزار لائسنس کا اجرا کیا گیا جبکہ بلدیہ کے لائسنسوں کی عدم تجدید پر 650 ہزار لائسنس منسوخ بھی کیے گئے۔’‘
قومی مرکز برائے تجارتی پردہ پوشی کی ٹیموں نے مختلف مارکیٹوں اور تجارتی اداروں کے 85783 دورے کیے تاکہ تجارتی پردہ پوشی کا سد باب کیا جاسکے۔ 
علاوہ ازیں جامع مساجد میں جمعہ کا خطبہ بھی تجارتی پردہ پوشی کے حوالے سے دیا گیا تاکہ معاشرے کو اس حوالے سے آگاہی فراہم کی جاسکے۔ 

شیئر: