Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دسمبر میں مسافروں کی طرف سے 1074 شکایات درج

’سب سے کم شکایات سعودی ایئرلائن کے خلاف کی گئیں‘ ( فوٹو: سبق)
جنرل اتھارٹی آف سول ایوی ایشن نے دسمبر 2024 کے دوران مسافروں کی جانب سے کی گئی شکایات کی بنیاد پر ٹرانسپورٹ سروس فراہم کرنے والوں اور ہوائی اڈوں کی درجہ بندی کا اجرا کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمے نے کہا ہے کہ ’دسمبر 2024 میں مسافروں کی جانب سے ایئرلائنز کے خلاف درج شکایات کی مجموعی تعداد 1074 رہی ہے‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’سعودی ایئرلائن کے خلاف سب سے کم شکایات رہی ہیں، ہرایک لاکھ مسافروں میں 20 شکایات درج کی گئیں اور شکایات کو وقت پر حل کرنے کی شرح 99 فیصد رہی ہے‘۔
’فلائی ناس دوسرے نمبر پر رہا، ہر ایک لاکھ مسافروں میں 21 شکایات تھیں اور شکایات کو وقت پر حل کرنے کی شرح سو فیصد رہی‘۔
’فلائی ادیل تیسرے نمبر پر آیا، ہرایک لاکھ مسافروں میں 24 شکایات کی گئیں اور شکایات کو وقت پر حل کرنے کی شرح سو فیصد رہی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’سب سے زیادہ شکایات سامان  گم ہوجانا یا تاخیر سے ملنا، ٹکٹنگ کے مسائل اور پروازوں کی تاخیر وغیرہ ہے‘۔

شیئر: