Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

دادو اور سانگھڑ میں امدادی سامان تقسیم

’مذکورہ شہروں میں مستحقین میں 1450 غذائی پیکٹ تقسیم کئے گئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی  امداد نے سندھ کے شہر دادو اور سانگھڑ میں امدادی سامان تقسیم کیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  مذکورہ شہروں میں مستحقین میں 1450 غذائی پیکٹ تقسیم کئے گئے ہیں۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’سینٹر کی طرف سے پاکستان میں فوڈ سیکیورٹی سپوٹ پرگرام جاری ہے‘۔
قبل ازیں خیبر پختونخوا میں بھی امدادی سامان تقسیم کیا گیا جس سے 8700 افراد نے فائدہ اٹھایا۔
انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’تقسیم کئے جانے والے سامان میں چاول، آٹا، چینی، خشک دودھ اور مختلف قسم کی دالوں کے علاوہ ڈبوں میں بند غذائیں ہیں‘۔
واضح رہے کہ کنگ سلمان سینٹر کی جانب سے اسی طرح کی امدادی مہم جمہوریہ مالی میں بھی جاری ہے جہاں 5 سو غذائی پیکٹ تقسیم کئے گئے ہیں۔

شیئر: