شام کی مدد کے لیے 12 واں طیارہ دمشق روانہ
جمعرات 23 جنوری 2025 10:33
’روانہ کئے جانے والے طیارے میں خشک راشن، غذائی اشیا، ادویہ اور سلیپنگ بیگز شامل ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
شام کی مدد کے لیے سعودی امداد کی ترسیل جاری ہے جس کے تحت آج جمعرات کو 12 واں طیارہ دمشق روانہ ہو گیا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کنگ سلمان سینٹر برائے انسانی امداد نے شام کی مدد کے لیے فضائی پل قائم کر دیا ہے۔
کنگ سلمان سینٹر کی انتظامیہ نے کہا ہے کہ ’شام میں سعودی امداد شامی ہلال احمر کے ذریعہ تقسیم کی جائے گی‘۔
’روانہ کئے جانے والے طیارے میں خشک راشن، غذائی اشیا، ادویہ اور سلیپنگ بیگز شامل ہیں‘۔