ٹک ٹاک خریدنے میں سعودی سرمایہ کاروں کی دلچسپی
جمعرات 23 جنوری 2025 9:46
’شہزادہ الولید بن طلال کی کمپنی کنگڈم ہولڈنگ ان سرمایہ کاروں میں سرفہرست ہے‘ ( فوٹو: سبق)
سبق ویب سائٹ نے رائٹرز کے حوالے سے کہاہے کہ سعودی سرمایہ کاروں نے ٹک ٹاک خریدنے میں دلچسپی ظاہر کی ہے۔
رپورٹ کے مطابق شہزادہ الولید بن طلال کی کمپنی کنگڈم ہولڈنگ ان سرمایہ کاروں میں سرفہرست ہے۔
سعودی سرمایہ کاروں نے کا کہنا ہے کہ ’اگر ایلون ماسک یا دیگر سرمایہ کاروں نے ٹک ٹاک خریدنے کے لیے پیشکش کی تو ہم بھی کریں گے‘۔
قبل ازیں امریکی سرمایہ کار ایلون ماسک اور دیگر نے ٹک ٹاک خریدنے کے اشارے دیئے تھے۔
واضح رہے کہ نو منتخب امریکی صدر نے ٹک ٹاک پر امریکہ میں پابندی عائد کرنے سے پہلے 75 دن کی مہلت دی ہے۔