سعودی وزیر اسلامی امور و دعوت و رہنمائی شیخ ڈاکٹر عبداللطیف بن عبدا لعزیز نے جمعے کو بنکاک میں تھائی پارلیمنٹ کے سپیکر وان محمد نور سے ملاقات کی ہے۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر سرکاری دورے کے دوران آسیان کانفرنس میں سعودی وفد کی سربراہی کررہے ہیں۔
مزید پڑھیں
-
سعودی وزیر اسلامی امور نے قاہرہ میں جامعہ الازہر کا دورہ کیاNode ID: 877965
-
سعودی وزیر اسلامی امور سے جدہ میں ملائیشیا کے ہم منصب کی ملاقاتNode ID: 884489
تھائی پارلیمنٹ کے سپیکر نے اسلام اور مسلمانوں کی خدمت، مذاہب اور ثقافتوں کے درمیان مکالمے کی سپورٹ کے لیے سعودی عرب کے اہم کردار کو سراہا۔
انہوں نے سعودی وزاررت اسلامی امور کی جانب سے خاص طور پر تھائی لینڈ میں اعتدال پسندی اور مسلمانوں کی خدمت کی اقدار کو پھیلانے میں کی جانے والی کوششوں کی تعریف کی۔
سعودی وزیر نے اس بات کا اعادہ کیا کہ مملکت، تھائی لینڈ کے ساتھ اپنے تعلقات کو اس طرح مستحکم کرنے کےلیے کام کررہی ہے جس سے دونوں ملکوں اور عوام کے مفادات کو پورا کیا جا سکے۔