Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شاہی مہمانوں کے تیسرے گروپ نے قرآن کمپلکس، مسجد قبا اور تاریخی مقامات کا دورہ کیا

خادم حرمین شریفین گیسٹ پروگرام کے ایک حصے کے طور پر شاہی مہمانوں کے تیسرے گروپ نے سنیچر کو کنگ فہد قرآن کمپلکس، مدینہ کے تاریخی اورمذہبی مقامات کا دورہ کیا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق شاہی ضیافت میں عمرہ کرنے والے تیسرے گروپ میں 250 افراد شامل ہیں، ان کا تعلق 18 افریقی ملکوں سے ہے۔
شاہی مہمان مصر، مراکش، تیونس الجزائر، مالی، سینیگال، کیمرون، چاڈ، کینیا، نائیجریا، یوگنڈا، جنوبی افریقہ، مڈغاسکر، ایتھوپیا، ماریشش، گنی، موزمبیق اورموریطانیہ سے پہنچے ہیں۔
مہمانوں نے مدینہ منورہ میں موجود اسلامی تاریخی مقامات کی زیارت کی۔ جنگ احد کے مقام اور احد شہدا سکوائر کا دورہ کیا۔ مسجد قبا میں نمازاد کی۔
انہیں مسجد میں زائرین کے لیے فراہم کی جانے والی سہولتوں اور توسیع و ترقی کے منصوبوں سے آگاہ کیا گیا۔ان منصووں کا مقصد مسجد قبا میں نمازیوں کےلیے گنجائش کو بڑھانا اور خدمات کو بہتر بنانا ہے۔
بعد ازاں شاہی مہمان، قرآن کمپلکس کے مختلف شعبوں میں گئے۔ انہوں نے قرآن پاک کی طباعت کے مختلف مراحل کا مشاہدہ کیا۔ تلاوت کلام پاک کو ریکارڈ کرنے، اسلامی ریسرچ کے کام کو بھی اجاگر کیا گیا۔
حکام کی جانب سے انہیں قرآن پاک کے تحفظ کےلیے کی جانے والی کوششوں اور مختلف زبانوں میں اس کے ترجمے کے بارے میں بھی بتایا گیا۔


دورے کے اختتام پر کمپلکس کے عہدیداروں نے مہمانوں کو قران پاک کے نسخے تحفے میں دیے۔

کنگ فہد قرآن پرنٹنگ کمپلکس سالانہ دو کروڑ نسخے تیار کیے جاتے ہیں۔ کمپلیکس میں قرآن پاک کا 76 زبانوں میں ترجمہ اور خصوصی ایپلی کیشنز تیار کی ہیں جو مسلمانوں کو قرآن پڑھنے اور سمارٹ فونز پر مختلف ملکوں کے افراد کو قرآن سننے کے قابل بناتی ہیں۔
دورے کے اختتام پر کمپلکس کے عہدیداروں نے مہمانوں کو قران پاک کے نسخے تحفے میں دیے۔
وزارت اسلامی امور نے خادم حرمین شریفین کے مہمانوں کے لیے مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ میں قیام کے دوران عمرہ و زیارت کا مکمل پروگرام تیار کیا ہے۔
 واضح رہے اس سال 66 ملکوں کے ایک ہزار عمرہ زائرین کی میزبانی کی جا رہی ہے، جو چار گروپوں میں سعودی عرب پہنچیں گے۔

 

شیئر: