Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

سعودی قیادت کی جانب سے لبنان کے نومنتخب صدر کو مبارکباد

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے لبنان کے نئے منتخب ہونے والے صدر جوزف عون کو مبارک باد کا ٹیلی گرام ارسال کیا۔
 خبررساں ادارے ’ایس پی اے‘ کے مطابق خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود کی جانب سے ارسال کیے گئے تہنیتی پیغام میں نومنتخب لبنانی صدر اور برادر عوام کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا گیا۔
دوسری جانب ولی عہد و وزیر اعظم شہزادہ محمد بن سلمان بن عبدالعزیز آل سعود نے بھی نومنتخب لبنانی صدر جوزف عون کو انتخابات میں کامیابی اور حلف اٹھانے پر مبارک باد کا ٹیلی گرام ارسال کیا۔

شیئر: