Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

’سعودی، امریکی تعلقات مثالی‘ کابینہ کی صدر ٹرمپ کو حلف اٹھانے پر مبارکباد

مملکت میں جبری مشقت کے خاتمے کی قومی پالیسی کی منظوری دی گئی (فوٹو: ایس پی اے)
سعودی کابینہ نے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کو صدارتی حلف اٹھانے پر مبارکباد دیتے ہوئے دونوں ممالک کے مابین مثالی تعلقات کو سراہا ہے۔
کابینہ کا اجلاس منگل کو العلا میں ولی عہد و وزیراعظم شہزادہ محمد بن سلمان کی زیر صدارت ہوا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی ’ایس پی اے‘ سے گفتگو کرتے ہوئے وزیر اطلاعات سلمان الدوسری نے بتایا  ارکین کابینہ نے غزہ پٹی میں جنگ بندی کے معاہدے کو خوش آئند قرا دیتے ہوئے اس امید کا اظہار کیا کہ معاہدے سے مستقل بنیادوں پر جنگ کے خاتمے اور برادر فلسطینی عوام کو ان کے حقوق کا تحفظ ہوگا جس میں 1967 کی سرحدوں کے مطابق آزاد و با اختیار فلسطینی ریاست کا قیام شامل ہے جس کا دارالحکومت بیت المقدس ہے۔
کابینہ ارکین نے مملکت کی میزبانی میں ہونے والی مختلف بین الاقوامی کانفرنسز کے حوالے سے بھی تبادلہ خیال کیا جن میں حج کانفرنس و نمائش سرفہرست تھی۔
وزیر اطلاعات کے مطابق کابینہ اجلاس میں ریاض میں ہونے والی کان کنی کانفرنس کے چوتھے ایڈیشن کی کارروائیوں پر بحث کی گئی جس میں 107 ارب ریال کے  126 معاہدوں اور مفاہمتی یادداشتوں پر دستخط کیے گئے۔
کابینہ اجلاس میں بڑے اوراہم شعبوں کی کارکردگی کا بھی جائزہ لیا اور زرعی شعبے میں خود کفالت کی بڑھتی ہوئی شرح کو سراہتے ہوئے اسے ملک کے لیے مثبت قرار دیا۔
 اجلاس میں ایجنڈے میں شامل مختلف مقامی امور پر بھی بحث کی گئی جن میں شوری کونسل کی جانب سے پیش کی گئی سفارشات کا بھی جائزہ لیا گیا۔
اجلاس میں مختلف فیصلے کیے گئے جن میں وزیر سپورٹس یا ان کی جانب سے مقرر کیے گئے نمائندے کو اٹلی کی وزارت اسپورٹس کے ساتھ باہمی تعاون کی مفاہمتی یادداشت پر دستخط کرنے کا اختیار دیا گیا۔
وزیر داخلہ کو چین کے ساتھ باہمی تعاون کے معاہدے کرنے کی ذمہ داری سونپی گئی۔
شہزادی نورہ بنت عبدالرحمان یونیورسٹی اور شارجہ ویمن اسپورٹس فاونڈیشن کے مابین تعاون کی یادداشت کی منظوری دی گئی۔
 اجلاس میں گیس اسٹیشنز کے اطراف کو محفوظ بنانے کے لیے مناسب فاصلہ رکھنے کے ضوابط اور مملکت میں جبری مشقت کے مکمل خاتمے کی قومی پالیسی کی بھی منظوری دی گئی۔

شیئر: