یونیسکو میں سعودی عرب کے مستقل نمائندےعبداللہ الطخیس نے اتوار کو پیرس کے صدر دفتر میں یونیسکو کی ڈائریکٹر جنرل آدرے ایزولے کواپنی اسناد پیش کیں۔
اقوام متحدہ سے منسلک ایجنسی میں مملکت کے مشن نے اپنے ایکس اکاونٹ پر لکھا’ الطخیس، یونیسکو اور رکن ملکوں کے ساتھ مشترکہ تعاون کو بہتر مشترکہ مستقبل کےلیے مضبوط بنانے کی سعودی عرب کی کوششوں کو جاری رکھے۔ ہوئے ہیں۔‘
مزید پڑھیں
-
سعودی ثقافتی ورثے کی نمائش کے لیے یونیسکو میں ’عرب ہفتہ‘Node ID: 880778
-
طائف کے گلابوں کا یونیسکو کے’ ثقافتی ورثے‘ میں اندراجNode ID: 882563
ملاقات میں عبداللہ الطخیس نے یونیسکو کے متعدد منصوبوں میں سعودی عرب کے تعاون کا جائزہ لیا۔
انہوں نے اقوام اور ثقافتوں کے درمیان امن اور بقائے باہمی کو فروغ دینے کےلیے یونیسکو کے ساتھ تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔
عبداللہ الطخیس نے فلوریڈا یونیورسٹی میں فلسفے کی تعلیم حاصل کی، ثقافتی ورثے، منصوبے بندی اور سیاحت کے شعبوں میں کام کیا ہے۔