سعودی وزارت تعلیم نے آئندہ تعلیمی سال کے دوران اساتذہ کو بیرون مملکت بھیجنے کے لیے امیدواروں کی درخواستوں کی وصولی شروع کرنے کا اعلان کیا ہے۔ اس میں پاکستان سمیت دنیا کے 13 ممالک شامل ہیں۔
اخبار 24 کے مطابق ان ممالک میں پاکستان کے علاوہ الجزائر، چین، جیبوتی، مراکش، ملائیشیا، بحرین، انڈونیشیا، چین- تائیوان، انڈیا، مالدیپ، آسٹریلیا اور گھانا شامل ہیں۔
پاکستان سمیت دنیا کے 13 ممالک میں متعدد مضامین، جن میں عربی شامل ہے کے ٹیچردوسرے ممالک میں بھیجیں جائیں گے۔
مزید پڑھیں
-
سعودی عرب کا پاکستانی طلبہ کے لیے 25 جامعات میں وظائف کا اعلانNode ID: 677231
-
سعودی عرب کی جامعات 2023 کی حالیہ عالمی رینکنگ میں سرفہرستNode ID: 708646
جن ممالک میں اساتذہ بھیجے جائیں گے ان میں پاکستان میں اسلامی تعلیم اور کیمسٹری کی سپیشلائزیشن، الجزائر میں ریاضی، کیمسٹری، انگریزی اور کمپیوٹرکی سپیشلائزیشن، چین میں کیمسٹری اور انگریزی کی سپیشلائزیشن، جیبوتی میں کیمسٹری، فزکس، انگریزی اور کمپیوٹر سپیشلائزیشن شامل ہیں۔
دیگر ممالک میں جہاں ٹیچر بھیجے جائیں گے ان میں مراکش میں کیمسٹری، سوشیالوجی، ملائیشیا،انگریزی اور کمپیوٹر سٹڈی شامل ہے۔
اسی طرح بحرین میں عربی اور انگلش لینگویج، ریاضی، کیمسٹری، فزکس کے مضامین ہوں گے۔ انڈونیشیا میں ریاضی، تائیوان میں عربی لینگویج، انڈیا میں کمپیوٹر جبکہ مالدیپ، آسٹریلیا اور گھانا کے لیے عربی لینگویج شامل ہیں۔
وزارت تعلیم نے اس حوالے سے شرائط مقرر کی ہیں۔ امیدواروں کے لیے ضروری ہے کہ گزشتہ تین برس کے دوران ملازمت کی کارکردگی میں گریڈز 96 فیصد سے کم نہ ہوں۔ جس مضمون کے لیے درخواست دی جائے اس میں سپیشلائزڈ ہو جبکہ خدمات چھ تعلیمی سیشنز سے کم نہ ہوں۔
امیدوار کم از کم بیچلر ڈگری رکھتا ہو۔ عمر 30 سے کم اور 55 سال سے زیادہ نہ ہو اور گزشتہ تین تعلیمی برسوں میں تعلیم کے لیے سکالرشپ نہ لی ہو۔ اس سے قبل وزارت کے نمائندے کے طور پر مملکت سے باہر کام نہ کیا ہو۔