سعودی وزارت ثقافت و تعلیم کا کہنا ہے کہ ’کنڈرگارٹن میں بچوں کو موسیقی کی تعلیم کےلیے ٹیچرز کی ٹریننگ کے دوسرے مرحلے کا آغاز کیا گیا ہے۔‘
العربیہ کے مطابق موسیقی سکولز کے لیے وزارت تعلیم و ثقافت کا مشترکہ پروگرام جاری کیا گیا ہے جس کے تحت موسیقی سکھانے کےلیے ٹیچرز کو مختلف مراحل میں ٹریننگ دی جا رہی ہے۔
مزید پڑھیں
-
ریاض میوزک ویک کا افتتاح: موسیقی کے فروغ کے لیے متعدد کنسرٹسNode ID: 882600
پہلے مرحلے کے تحت سرکاری اور نجی کنڈرگارٹن کی 12 ہزار لیڈی ٹیچرز کو تربیت فراہم کی جاچکی ہے۔ اس کی کامیابی کے بعد اب دوسرے مرحلے کا آغاز کیا گیا ہے۔
اطلاعات کے مطابق دوسرے مرحلے میں مملکت کے تمام ریجنز میں 17 ہزار ٹیچرز کو موسیقی کی تعلیم دی جائے گی تاکہ وہ بچوں کو موسیقی کا فن سیکھا سکیں۔
یہ پروگرام میوزک اتھارٹی اور کنڈرگارٹن کی تربیت کے ماہرین کی نگرانی میں مکمل کیا جائے گا۔
اس سے قبل سعودی وزارت ثقافت میں پلاننگ ڈائریکٹر نورالدباغ نے بتایا تھا کہ ’مملکت میں نظام تعلیم میں بڑی تبدیلیاں کی جا رہی ہیں۔ پرائمری کلاسوں سے موسیقی کی تعلیم کو کورس میں شامل کیا جائے گا۔‘
’موسیقی کی تعلیم کے لیے وزارت ثقافت کی جانب سے 9 ہزار سے زائد خواتین ٹیچروں کو تیار کیا جارہا ہے جو نرسری اور پرائمری کلاسوں میں موسیقی کی تعلیم دیں گی۔‘