Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

ریاض ایئرپورٹ پابندی وقت میں سر فہرست

’ہوائی اڈوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے 11 بنیادی معیارات شامل کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی محکمہ شہری ہوا بازی نے دسمبر کے دوران سعودی ہوائی اڈوں کی کارکردگی کے حوالے سے فہرست جاری کی ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق  محکمے نے ہوائی اڈوں کی کارکردگی جانچنے کے لیے 11 بنیادی معیارات شامل کئے ہیں۔
ان معیاری پیمانوں کا مقصد مسافروں کو فراہم کی جانے والی خدمات کو بہتر بنانا، معیار کو بلند کرنا اور مسافروں کے تجربے کو بہتر بنانا ہے۔
رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ ’پابندی وقت میں ریاض کے کنگ خالد انٹر نیشنل ایئرپورٹ نے اول پوزیشن حاصل کی ہے‘۔
’دوسرے نمبر پر دمام کے کنگ فہد ایئرپورٹ جبکہ تیسرے نمبر پر جیزان کا کنگ عبد اللہ ایئرپورٹ ہے‘۔
’مسافروں کو معیاری خدمات فراہم کرنے کے ضمن میں جدہ کے کنگ عبد العزیز انٹر نیشنل ایئرپورٹ نے نمایاں پوزیشن حاصل کی ہے‘۔

شیئر: