52 فیصد سعودی سیاحوں کا رخ تین ممالک کی طرف
’21 فیصد مصر جائیں گے، 20 ترکیہ جبکہ 11 فیصد سعودی شہری امریکہ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سیاحتی خدمات فراہم کرنے والے عالمی ادارے کے سروے سے معلوم ہوا ہے کہ سال رواں 2025 کے دوران 52 فیصد سعودی سیاحوں کا رخ تین ممالک کی طرف ہوگا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق سروے میں شریک 90 فیصد افراد چھٹیوں کے دورن بیرون ملک سفر کا ارادہ رکھتے ہیں۔
سروے سے معلوم ہوا ہے کہ 21 فیصد سعودی شہری مصر جائیں گے، 20 ترکیہ جائیں گے جبکہ 11 فیصد سعودی شہری امریکہ جانے کا ارادہ رکھتے ہیں‘۔
سروے میں شریک افراد میں سے 68 فیصد نے کہا ہے کہ وہ لگژری سفر کا تجربہ حاصل کرنے کے لیے اضافی رقم ادا کرنے کو تیار ہیں۔