آج کے جدید دور میں ہاتھ سے سلائی کرنا ایک مشکل اور محنت طلب کام ہے، تاہم اس روایتی ہنر کو کراچی کے سرفراز اکبر نے زندہ رکھا ہوا ہے۔ سرفراز اکبر کے والد نے سنہ 1971 میں ہاتھ سے سلائی کا کام شروع کیا تھا۔ اب ان کے تینوں بیٹے اس کام سے منسلک ہیں اور دیگر نوجوانوں کو بھی اس ہنر کی تربیت دے رہے ہیں۔ سرفراز کبر کو حال ہی میں اٹلی میں ایک ایوارڈ سے بھی نوازا گیا ہے۔ دیکھیے زین علی کی ویڈیو رپورٹ