Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

امارات کے صدر سے ابوظبی میں انڈین وزیر خارجہ کی ملاقات

سٹریٹجک شراکت داری اور تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔ (فوٹو: وام)

امارات کے صدر شیخ محمد بن زاید نے منگل کو ابوظبی میں نڈین وزیر خارجہ ڈاکٹر سبرامنیم جے شنکر کا خیرمقدم کیا ہے۔

خبررساں ادارے وام کے مطابق ملاقات میں امارات اور انڈیا کے درمیان جامع سٹریٹجک اور اکنامک پارٹنرشپ کے فریم ورک کے اندر دوطرفہ تعلقات کے مختلف پہلووں اور انہیں ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا گیا۔
متعدد علاقائی اور بین الاقوامی ایشوزاورمشترکہ دلچسپی کے امور پر بھی بات چیت کی گئی۔
قبل ازیں انڈین وزیر خارجہ نے امارات کے نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ شیخ عبداللہ بن زاید آل نہیان اورابوظبی کے ولی عہد شیخ خالد بن محمد بن زاید آل نہیان سے ملاقات کی ہے۔
اماراتی وزیر خارجہ نے ڈاکٹر جے شنکر کا خیرمقدم کیا۔ یوم جمہوریہ پر مبارکباد، انڈین عوام کے لیے مسلسل ترقی اور خوشحالی کی خواہش کا اظہار کیا۔
​ ابوظبی میں ہونے والی ملاقات کے دوران  وزرائے خارجہ نے دونوں ممالک کے درمیان دوستی اورسٹریٹجک تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔

متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی خیالات کا تبادلہ خیال کیا گیا۔ (فوٹو: وام)

 اقتصادی، تجارتی، سرمایہ کاری اور ثقافتی شعبوں میں تعاون کو مضبوط کرنے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔ متعدد علاقائی اور بین الاقوامی امور پر بھی خیالات کا تبادلہ خیال کیا گیا۔
علاوہ ازیں ابوظبی کے ولی عہد اور انڈین وزیر خارجہ کی ملاقات میں دونوں ملکوں کے درمیان دوستی اور تعاون پر تبادلہ خیال، ان تعلقات کو مزید فروغ دینے اور ترقی دینے کے طریقوں کا جائزہ لیا۔
سٹریٹجک شراکت داری اور تعلقات پر بھی بات چیت کی گئی۔

 

شیئر: