سعودی فوڈ اینڈ ڈرگ اتھارٹی ’ایس ایف ڈی اے‘ کے سی ای او ڈاکٹر ھشام الجضعی کا کہنا ہے’ مملکت میں روایتی یا الیکٹرانک سگریٹ پر پابندی لگانے کا ارادہ نہیں جیسا کہ بعض ممالک جیسے بیلجیئم میں پابندی عائد ہے۔‘
عکاظ کے مطابق ڈاکٹرھشام کا مزید کہنا تھا ’ اتھارٹی کی یہ کوشش ہے کہ سگریٹ نوشی کے رجحان کو ختم کرنے کےلیے لوگوں کو اسے ترک کرنے کی جانب مائل کیا جائے۔‘
مزید پڑھیں
-
ملائیشیا کے وزیر خارجہ پر ممنوعہ علاقے میں سگریٹ نوشی پر جرمانہNode ID: 883186
’اتھارٹی کا منصوبہ ہے کہ سگریٹ نوشوں کو کسی طرح سے متبادل اختیار کرنے کے لیے راغب کیا جاسکے تاکہ ان کے سامنے اختیار ہو اور وہ مرحلہ وار اس عادت کو ترک کرسکیں۔‘
ایس ایف ڈی اے تمباکو کی مصنوعات کی باریک بینی سے نگرانی کرتی ہے تاکہ مطلوبہ معیار کے مطابق مصنوعات کو مارکیٹ میں فراہم کیا جاسکے۔
واضح رہے سعودی عرب ان ممالک میں سے ہے جس نے انسداد تمباکو نوشی کے لیے جامع منصوبہ بندی کی گئی ہے۔
مملکت میں انسداد تمبا کو نوشی کے لیے عوامی آگاہی مہم کے علاوہ عوامی مقامات میں سگریٹ پینا منع ہے۔
سگریٹ فروخت کرنے والے اداروں پر اشتہار دینے کی پابندی ہے جبکہ سگریٹ ترک کرنے کے لیے عوامی ادارے قائم ہیں۔