Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ کے 50 بہترین ریسٹورنٹس کے لیے ایوارڈ

مشرق وسطیٰ و شمالی افریقہ ’مینا‘  کے 50 بہترین ریسٹورنٹس کے لیے ایوارڈز 2025 کی تقریب گذشتہ شب منگل کو ابوظبی کے ارتھ ہوٹل میں منعقد ہوئی۔
عرب نیوز کے مطابق خطے کے بہترین پکوان کے مراکز کی اس تقریب میں نامور شیفس، ریستوران مالکان اور فوڈ انڈسٹری ماہرین نے شرکت کی۔
دبئی کے ’اورفالی برادرز بسٹرو‘  نے کھانا پکانے کے فن، ثقافتی ورثے اور جدیدیت کے لحاظ سے اس سال مسلسل تیسری بار نمبر ون ریستوران کا اعزاز حاصل کیا۔
اول انعام یافتہ ریسٹورنٹ مشرق وسطیٰ کے ذائقوں کو جدید تکنیک کے ساتھ جوڑنے کے لیے خاص شہرت رکھتا ہے۔
ایوراڈز تقریب کے لیے مشرق وسطیٰ کے گیارہ شہروں کے ریستوران شامل کئے گئے تھے جن میں دبئی اور قاہرہ کے اعلیٰ درجے کے ریسٹورنٹس سے کے علاوہ ریاض، بیروت اور عمان کے معروف ریسٹورنٹس کی نمائندگی تھی۔
متحدہ عرب امارات سے سب سے زیادہ 22 ریسٹورنٹس ایوارڈز کے لیے فہرست میں شامل تھے، اس کے بعد مصر 7، اردن 6، سعودی عرب 5 اور مراکش کے 5 ریسٹورنٹس نے حصہ لیا۔

تقریب میں نامور شیفس، ریستوران مالکان اور فوڈ انڈسٹری ماہرین کی شرکت۔ فوٹو عرب نیوز

ماربل : سعودی عرب کے دارالحکومت ریاض میں پرنس ترکی روڈ پر 2018 سے قائم ماربل ریسٹورنٹ کا شہر کے بہترین ریستورانوں میں شمار ہوتا ہے۔
سٹیک کے لیے اس ریسٹورنٹ کا فوکس ہمیشہ اعلیٰ معیار کے گوشت، ماہر شیفس اور کھلی آگ پر پکانے پر ہے، جس نے سٹیک کے شوقین افراد میں ماربل کو مقبول بنا دیا ہے۔
ایوارڈ تقریب میں ماربل کو سعودی عرب کا سب سے اعلیٰ درجہ کا معیاری ریستوران قرار دیا گیا ہے جو فہرست میں نمبر ویں16 پر رہا۔

ماربل کو مملکت میں اعلیٰ درجہ کا معیاری ریستوران قرار دیا گیا۔ فوٹو عرب نیوز

ماربل کی شناخت اور اس کے ذائقے متعارف کرانے میں چیف شیف عبدالرحمٰن السویلم، سی ای او مشاعل العقیل اور تخلیقی ماہر عمر الدیل کا کلیدی کردار ہے۔
اس موقع پر چیف شیف السویلم نے کہا ’ماربل سعودی عرب کا نمبر ون ریستوران قرار پانے پر ہمیں فخر ہے اور خوشی ہے ماربل مشرق وسطیٰ اور شمالی افریقہ کے 50 بہترین ریستورانوں میں شامل ہے۔

مملکت کے چار دیگر ریستوران بھی ایوارڈ لسٹ میں شامل رہے۔ فوٹو عرب نیوز

چیف شیف نے مزید کہا سعودی عرب میں بین الاقوامی ریستورانوں کھلنے سے ہمیں اعلیٰ معیار کے اجزاء حاصل کرنے اور اپنے ذائقوں کو بہتر بنانے میں مدد ملی ہے۔
انہوں نے کہا ’ہم روایتی سعودی کھانوں کو مزید جدید اور منفرد انداز میں متعارف کروانے کا ارادہ رکھتے ہیں۔‘
ماربل کے علاوہ چار دیگر سعودی ریستوران بھی فہرست شامل ہیں جن میں ریاض کے تین ریسٹورنٹس لنچ روم 31، عسیب 39 اور میازو 49 نمبر پر رہے جب کہ جدہ کا  کوورو جدید ڈائننگ کے منفرد تصور اور انداز کے حوالے سے 30 ویں نمبر پر آیا۔
 

 

شیئر: