Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

موسم گرما کے دوران سفر کے لیے سستا  ٹکٹ کس دن مل سکتا ہے؟

ریاض سے پیرس کا یکطرفہ ٹکٹ 3700 ریال تک پہنچ گیا ہے۔ (فوٹو سبق)
سعودی عرب میں ٹریول اینڈ فلائٹ ریزرویشن کے ماہرین کا کہنا ہے کہ 2024 کے موسم گرما میں مملکت میں سفری ٹکٹوں کی قیمتوں کی مانیٹرنگ سے یہ اندازہ ہورہا ہے کہ اس وقت فلائٹ ریزرویشن کی مانگ میں اضافہ ہے اور اکانومی کلاس کے یکطرفہ ٹکٹ کی قیمت 4800 ریال کے لگ بھگ ہے۔
سبق ویب کے مطابق سیاحت اور سفر کے ایک ماہر توفیق ابو الوفا کا کہنا ہے وقت بڑھتی ہوئی طلب اور آخری لمحات میں بکنگ کا دباؤ،اسی طرح ہوٹلنگ بکنگ پر پیش کی جانے والی پیشکشوں کے علاوہ ان کی قیمتوں میں اضافہ بھی ہے۔
موسم گرما کی تعطیلات کے باعث بین الاقوامی سفر کے خواہشمندوں کے لیے ہوٹلز کی بکنگ پر رش ہے جس کی وجہ سے قیمتیں بڑھی ہوئی ہیں۔
’وبگو‘ فلائٹ ریزرویشن ویب کے ڈیٹا کے مطابق 8 مہنگے ترین اکانومی کلاس ایئرلائنز کے ٹکٹوں کی قیمتوں کی ایک فہرست سامنے آئی ہے  جس کے مطابق ریاض سے پیرس کا یکطرفہ ٹکٹ 3700 ریال تک پہنچ گیا ہے۔
اسی طرح ریاض سے بینکاک کے یکطرفہ ٹکٹ کی قیمت 3650 ریال ہے۔ ریاض سے لندن کا یکطرفہ ٹکٹ 3380 ریال، ریاض سے اسکندریہ کا یکطرفہ سفری ٹکٹ 3380 ریال، ریاض سے قاہرہ 3115 ریال، ریاض سے عمان 2600 ریال، ریاض سے استنبول کا ٹکٹ 2400 ریال اور ریاض سے شرم الشیخ کے یکطرفہ سفری ٹکٹ کی قیمت 2100 ریال تک پہنچی ہوئی ہے۔
سیاحتی پروگراموں کے ماہر خالد باوزیر نے آنے والے دنوں میں سفر کرنے والوں کو کچھ مشورے دیے ہیں تاکہ انہیں سفر پر جاتے وقت مسائل مثلا ٹکٹوں کے نرخوں میں اضافے یا ہوٹل ریزرویشن اور اسی طرح کے دیگر مسائل میں نہ پڑا پڑے۔
انہوں نے مشورہ دیا کہ ہفتے کے وسط  خاص طور پر بدھ کو ٹکٹ بک کرائی جائے کیونکہ کم لاگت والی پروازوں کی آن لائن بک کرانے کا یہ بہترین دن ہے۔ 
جبکہ پیر کوعام طور پر ٹکٹ زیادہ مہنگا ہوتا ہے۔ اسی طرح ہفتے کے آخر میں بکنگ سے بچا جائے۔ اس کے علاوہ جس منزل کے لیے آپ سفر کر رہے ہیں وہاں کے مرکزی ایئرپورٹ کے بجائے وہیں  کسی اور ایئرپورٹ کا انتخاب کرنے سے اچھی خاصی بچت ہوجاتی ہے۔

 

واٹس ایپ پر سعودی عرب کی خبروں کے لیے اردو نیوز گروپ جوائن کریں

شیئر: