Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

انٹرپول، سعودی عرب میں علاقائی دفتر قائم کرے گا، معاہدے پر دستخط

ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور انٹرپول کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔(فوٹو: ایس پی اے)
سعودی عرب اور انٹرپول کے درمیان مملکت میں مشرق وسطی اور مشرقی افریقہ کے علاقائی دفتر کے قیام سے متعلق معاہدے پر دستخط ہوئے ہیں۔
ایس پی اے کے مطابق سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف اور انٹرپول کے صدر کی موجودگی میں معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن الفالح اور انٹرپول کے سیکریٹری جنرل ولادیمیر اورکیزا نے معاہدے پر دسستخط کیے۔
قبل ازیں سعودی وزیر داخلہ شہزادہ عبدالعزیز بن سعود بن نایف نے وزارت کے ہیڈکوارٹر میں انٹرپول کے صدر اور ان کے وفد کا خیرمقدم کیا۔
ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور اور انٹرپول کی کوششوں کا جائزہ لیا گیا۔
اس موقع پر نائب وزیر داخلہ ڈاکٹر ناصر بن عبدالعزیز الداود، معاون وزیر داخلہ ڈاکٹر ہشام بن عبدالرحمن الفالح، محکمہ امن عامہ کے ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل محمد بن عبدللہ البسامی اوردیگر عہدیدار بھی موجود تھے۔

 

شیئر: