نئی دہلی میں شروع ہونے والے انٹرنیشنل بک فیئر میں سعودی عرب کی جانب سے خصوصی پویلین لگایا گیاہے، بک فیئر 9 فروری تک جاری رہے گا۔
سعودی خبررساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق سعودی ادب،ترجمہ و اشاعت اتھارٹی کی بک فیئر میں شرکت کا مقصد سعودی عرب کی ثقافت کو اجاگر کرنا اور دوطرفہ ثقافت کا تبادلہ بھی ہے۔
مزید پڑھیں
-
ریاض بک فیئر میں ایک ملین وزیٹرز، 28 ملین ریال کی فروختNode ID: 879927
-
جدہ بک فیئر میں 330 برس قدیم قلمی نسخے اور نادر کتبNode ID: 883129
بک فیئر میں مملکت کی ثقافت کو اجاگر کرتے ہوئے شعر وشاعر کی محافل بھی منعقد کی جائیں گی۔
علاوہ ازیں تہذیب وثقافت پرسیمینارز کا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا ہے۔
’ثقافتی صنعت‘ کے عنوان سے مذاکراتی اجلاس میں ادیب اور سکالرز شرکت کریں گے۔ شاہ سلمان عربی زبان اکیڈمی اور شاہ فہد قومی لائبریری کے خصوصی سٹالز بھی موجود ہوں گے۔
واضح رہے گزشتہ برس انڈیا کے کتب میلے میں سعودی عرب نے بطور اعزازی مہمان کے شرکت کی تھی جس میں مختلف نوعیت کے ثقافی شوزکا بھی خصوصی اہتمام کیا گیا تھا۔