Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شارجہ انٹرنیشنل بک فیئر آئندہ ماہ، مراکش مہمان خصوصی ہوگا

بک فیئر 6 سے 17 نومبر تک جاری رہے گا۔ (فوٹو الامارات الیوم)
شارجہ بک اتھارٹی نے اعلان کیا ہے کہ انٹرنیشنل بک فیئر کا 43 واں سیشن 6 سے 17 نومبر تک منعقد ہوگا جس کا سلوگن ’ہم اسی طرح شروع کرتے ہیں‘ رکھا گیا ہے۔
الامارات الیوم کے مطابق کتب میلے میں عرب اور بین الاقوامی پبلشنگ ہاؤسز کے علاوہ  ادیب، مفکراور تخلیق کار بھی دلچسپی رکھتے ہیں۔
شارجہ کتاب میلے میں اس بار مراکش مہمان خصوصی ہوگا۔ میلے میں ثقافتی اور فنکارانہ تقریبات کا بھی اہتمام کیا جائے گا۔
انٹرایکٹو ورکشاپس میں قارئین کو ان کے پسندیدہ مصنفین سے ملاقات کا بھی انتظام کیا جائے گا۔
ثقافتی فورمز بھی منعقد کیے جائیں گے جو مکالمے اور معلومات کے تبادلے کا موقع فراہم کرتے ہیں۔
شارجہ بک اتھارٹی کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی چیئرپرسن شیخہ بدور بنت سلطان القاسمی نے کہا کہ ’آج قوموں اور لوگوں کے درمیان انسانی رابطے کے پلوں کی تعمیر میں کتابوں کی مرکزیت پر زور دینے کی ضرورت پہلے سے کہیں زیادہ بڑھ گئی ہے۔‘
انک ا مزید کہنا تھا کہ ’ کتب میلہ دنیا کے ہزاروں مصنفین، ادیبوں اور فنکاروں کی طرف سے مشترکہ پیغام کی نمائندگی کرتا ہے تاکہ پوری دنیا کی توجہ اس حقیقت کی طرف مبذول کرائی جا سکے کہ تہذیبیں ایک کتاب سے شروع ہوتی ہیں۔‘
شارجہ بک اتھارٹی کے سی ای او احمد بن رکاض العامری نے کہا کہ ’یہ عالمی ثقافتی تقریب علم کو فروغ دینے اور سائنس و ثقافت کو پھیلانے کے ایک لازمی ذریعے کے طور پر کتابوں کی اہمیت کو اجاگر کرنے کے لیے متحدہ عرب امارات اور شارجہ کے عزم کی عکاسی کرتی ہے۔‘
 
امارات کی خبروں کے لیے ”اردو نیوز یو اے ای“ گروپ جوائن کریں

شیئر: