النصر فٹبال کلب کے کھلاڑی سٹار فٹبالر کرسٹیانو رونالڈو نے کہا ہے کہ سعودی عرب کی میزبانی میں 2034 میں ہونے والا ورلڈ کپ فٹبال کی تاریخ کا بہترین ٹورنامنٹ ہوگا۔
مزید پڑھیں
سبق ویب سائٹ کے مطابق انہوں نے کہا ہے کہ ’سعودی عرب میں ہر چیز شاندار ہے‘۔
’یہاں کے سٹیڈیم بہترین ہیں اور سب سے بڑھ کر یہاں کے فٹبال شائقین منفرد ہیں‘۔
انہوں نے کہا ہے کہ ’ہم سب کو مل کر آگے بڑھنا ہے، صرف فٹبال میں ہی نہیں بلکہ زندگی کے تمام شعبوں میں بھی ترقی کرنی ہے‘۔
Congratulations to all my friends in Saudi, I know how proud you all are today and I am sure @Saudi2034 will be historic #WelcomeToSaudi34 pic.twitter.com/m0GB1O2R4w
— Cristiano Ronaldo (@Cristiano) December 11, 2024