Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شام کے عبوری صدر احمد الشرع نے عمرہ ادا کیا، جدہ سے روانگی

مکہ ریجن کے نائب گورنر اور دیگر حکام نے انہیں رخصت کیا۔ ( فوٹو: واس)
شام کےعبوری صدر احمد الشرع نے سعودی عرب کے دورے کے دوران پیر کو عمرہ ادا کیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وہ ہمراہ وفد کے ساتھ ریاض سے جدہ اور پھر مکہ مکرمہ پہنچے تھے۔
شامی صدر عمرے کی ادائیگی کے بعد جدہ سے روانہ ہوگئے۔
 کنگ عبدالعزیز انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر مکہ ریجن کے نائب گورنر شہزادہ سعود بن مشعل بن عبدالعزیز، جدہ کے میئر اور دیگر حکام نے انہیں رخصت کیا۔
قبل ازیں شامی صدر احمد الشرع نے سعودی ڈیٹا اینڈ اے آئی اتھارٹی ’سدایا‘ کے صدر دفتر کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران انہیں سدایا میں فراہم کی جانے والی خدمات اور نئی ٹیکنالوجی سے متعارف کرایا گیا۔

شیئر: