بیشتر شہروں میں تیز ہوا، مطلع گرد آلود
’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ بحرہ، رہط، جموم، الکامل اور خلیص میں ہلکی بارش کاامکان ہے‘ ( فوٹو: سبق)
محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ آج بدھ کو ملک کے بیشتر شہروں میں تیز ہوا چلے گی جبکہ مطلع غبار آلود رہے گا۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق محکمہ موسمیات نے کہا ہے کہ ’ساحلی علاقے زیادہ متاثر ہوں گے جہاں حد نگاہ محدود ہوگی‘۔
محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ، مدینہ منورہ، باحہ، قصیم اور ریاض کے بعض شہروں میں بوندا باندی کا بھی امکان ہے‘۔
’جبکہ تبوک کے پہاڑوں خاص طور پر اللوز اور علقان پہاڑوں پر برفباری ہوگی‘۔
مکہ مکرمہ ریجن کے حوالے سے محکمے نے کہا ہے کہ ’مکہ مکرمہ شہر کے علاوہ بحرہ، رہط، جموم، الکامل اور خلیص میں ہلکی بارش کاامکان ہے‘۔
’جبکہ جدہ میں شام 5 بجے تک مطلع غبار آلود رہے گا جس کی وجہ سے حد نگاہ کم ہوجائے گی‘۔
مدینہ منورہ کے حوالے سے محکمے نے بتایا ہے کہ ’مدینہ منورہ شہر کے علاوہ العلا، خیبر اور العیص میں رات کے وقت دھند رہے گی جبکہ بدراور وادی الفرع میں تیز ہوا اور گرد غبار رہے گا‘۔
