ادارہ امورحرمین نے مسجد نبوی میں افطاری دسترخوان کے لیے مزید اضافی چیزوں کی منظوری دی ہے۔
افطاری دسترخوان کے لیے منظورشدہ کیٹرنگ سروس فراہم کرنے والوں کی خدمات حاصل کرنا ضروری ہوگا۔
مزید پڑھیں
-
مسجد الحرام کے صحن میں افطار دستر خوان، اسلامی اخوت کی تصویرNode ID: 843491
-
نسک پلیٹ فارم پر مسجد نبوی ریاض الجنہ کے پرمٹ کے لیے نیا آپشنNode ID: 885057
الوطن اخبار کے مطابق مسجد نبوی کے اندر افطاری دسترخوان کے لیے کھجور، روٹی، دہی، پانی اوردقہ ( مصالحہ) فراہم کیا جاسکتا تھا۔
اب انتظامیہ نے کپ کیک، خشک میوہ جات یا میوہ بھری کھجور یا ملائی کی بھی اجازت دی ہے جسے افطاری کے لیے پیش کیا جاسکتا ہے۔
انتظامیہ نے مسجد نبوی میں افطاری دسترخوان لگانے کے خواہشمندوں سے کہا ہے کہ وہ ضوابط کی سختی سے پابندی کریں۔
متعلقہ منظورشدہ کیٹرنگ سروسز کی خدمات حاصل کریں جو معیار کے مطابق اشیائے خورونوش فراہم کرنے کی پابند ہیں۔
کیٹرنگ کمپنیوں کو ہدایت کی گئی کہ وہ اپنی پروفائل ادارے میں جمع کرائیں تاکہ انہیں پرمٹ جاری کیا جاسکے۔
علاوہ ازیں اتھارٹی نے مسجد نبوی میں افطار دسترخوان فراہم کرنے والوں کے لیے ایک آن لائن پورٹل کا آغاز کیا ہے تاکہ رمضان کے لیے معلومات کو اپ ڈیٹ کیا جا سکے۔