Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

القویعیہ میں فنی خرابی کے باعث بجلی منقطع

’علاقے کو سپلائی کرنے والی مرکزی لائن میں تیز ہوا کے باعث خرابی کا شکار رہی‘ ( فوٹو: سبق)
القویعیہ کمشنری کے متعدد محلوں میں گزشتہ دو دن سے بجلی کا بار بار انقطاع ہوا ہے۔
سبق ویب سائٹ کے مطابق کئی محلوں میں دو گھنٹے تک بجلی کا تعطل رہا ہے جس کے باعث رہائشی متاثر ہوئے ہیں۔
سعودی بجلی کمپنی نے وضاحت کرتے ہوئے کہا ہے کہ ’بجلی کے تعطل کی اصل وجہ فنی خرابی ہے‘۔
’علاقے کو سپلائی کرنے والی مرکزی لائن میں تیز ہوا کے باعث خرابی کا شکار رہی جسے فنی ٹیم نے اب دور کردیا ہے‘۔
بجلی کمپنی نے کہا ہے کہ ’مین سپلائی لائن کے قریب ایک نجی کمپنی کے تعمیراتی کام کی وجہ سے بھی ایک مرتبہ بجلی کا تعطل ہوا ہے‘۔
بجلی کمپنی نے تعطل کی وجہ سے صارفین سے معذرت کی ہے اور بہترین سروس فراہم کرنے کا  وعدہ کیا ہے۔

شیئر: