Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

وطن سے غداری اور دہشت گردی پر دو شہریوں کو سزائے موت

’مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہوئے، دہشت گرد تنظیم سے وابستگی اختیار کی اور معاشرے کے امن وسکون کو نشانہ بنانے کی کوشش کی‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی وزارت داخلہ نے کہا ہے کہ وطن سے غداری اور دہشت گردی  پر دو سعودی شہریوں پر سزائے موت کا عدالتی فیصلہ نافذ کر دیا گیا ہے۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق وزارت نے کہا ہے کہ ’سعودی فہد بن سعود الشمری اور سامی بن خلف المطیری مجرمانہ سرگرمیوں میں ملوث ہوئے، دہشت گرد تنظیم سے وابستگی اختیار کی، معاشرے کے امن وسکون کو نشانہ بنانے کی کوشش کی اور ملک دشمن عناصر کے لیے جاسوسی کی ہے‘
’دونوں افراد کو گرفتار کرکے مذکورہ الزامات کی بناد پر تمام شواہد اور ثبوت کے ساتھ عدالت میں پیش کیا گیا جہاں الزام ثابت ہونے پر اور زمین میں فساد پھیلانے پر سر قلم کرنے کی سزاسنائی گئی‘۔
’فیصلے پر اپیل کورٹ نے تصدیق کی اور ایوان شاہی نے سزانافذ کرنے کی منظوری دی ہے‘۔
وزارت نے کہا ہے کہ ’آج بدھ کو ریاض میں عدالت کا فیصلہ نافذ کر دیا گیا ہے‘۔

شیئر: