Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

شہریوں اور غیر ملکیوں نے ایک ہفتے میں 15 بلین ریال خرچ کردیئے

’مذکورہ ہفتے کے دوران رہائشیوں نے اس سے گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں زیادہ خرچ کئے ہیں‘ ( فوٹو: سبق)
سعودی شہریوں اور مقیم غیر ملکیوں نے گزشتہ ہفتے 15.4 بلین ریال خرچ کئے ہیں۔
سعودی پریس ایجنسی کے مطابق سعودی سینٹرل بینک’ساما‘ نے 26 جنوری سے یکم فروری تک خریداری کی رپورٹ جاری کی ہے۔
ساما نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ہفتے کے دوران رہائشیوں نے اس سے گزشتہ ہفتے کے مقابلے میں زیادہ خرچ کئے ہیں‘۔
’گزشتہ ہفتے کے دورن شہریوں اور غیر ملکیوں نے 11.1 بلین ریال خرچ کئے تھے‘۔
ساما نے کہا ہے کہ ’مذکورہ ہفتے کے دوران کپڑوں اور جوتوں پر خریداری کی شرح زیادہ ہوئی ہے جس کا حجم 960.9 ملین ریال ہے‘۔
’تعلیم پر 386.9 ملین ریال خرچ ہوئے جبکہ الیکٹرانک سامان کی خریداری پر 182.9 ملین ریال خرچ ہوئے ہیں‘۔
’پٹرول پمپ پر 951.5 ملین ریال، تفریح پر 301.1 ملین ریال اور ہوٹل اور کیفے پر 2.1 بلین ریال خرچ ہوئے ہیں‘۔
ساما نے کہا ہے کہ ’تبوک میں خریداری کی شرح 64 فیصد زیادہ ہے جس کا حجم 322.9 ملین ریال ہے‘۔
’حائل میں 269.8 ملین ریال، ابہا میں 185.6 ملین ریال، مکہ مکرمہ میں 652.7 ملین ریال اور بریدہ میں 357.9 ملین ریال خرچ ہوئے ہیں‘۔

شیئر: