Sorry, you need to enable JavaScript to visit this website.

مملکت کے 7 ہسپتال عالمی سطح پر معیاری قرار

شاہ فیصل ہسپتال کو عالمی سطح پر 15 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔ (فوٹو عاجل)
سعودی عرب کے 7 ہسپتالوں کو دنیا کے بہترین طبی اداروں کی فہرست میں شامل کرلیا گیا۔
رواں برس کے لیے کیے جانے والے سروے میں مختلف ممالک کے 250 ہسپتالوں کو بہترین طبی ادارے قرار دیا گیا جن میں شاہ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتال اینڈ ریسرچ سینٹر کو عالمی سطح پر 15 ویں نمبر پر رکھا گیا ہے۔
سعودی خبر رساں ایجنسی ’ایس پی اے‘ کے مطابق ’برانڈ فنانس‘ کی جانب سے سال 2025 کے لیے دنیا بھر کے بہترین ومعیاری طبی خدمات فراہم کرنے والے اداروں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔
جاری رپورٹ میں جن 7 سعودی ہسپتالوں کو بہترین قرار دیا گیا ہے ان میں شاہ فیصل اسپیشلسٹ ہسپتال مشرق وسطی اور شمالی افریقہ کے لیے بھی سرفہرست بھی قرار دیا گیا ہے۔
فہرست میں شامل دیگر سعودی ہسپتالوں میں شاہ فہد میڈیکل سٹی، شاہ خالد یونیورسٹی ہسپتال، شاہ سعود میڈیکل سٹی، شاہ عبداللہ میڈیکل سٹی، نیشنل گارڈ امور صحت اور شاہ فہد یونیورسٹی ہسپتال شامل ہیں۔
واضح رہے برانڈ فنانس کی جانب سے کیے جانے والے سروے میں 30 سے زائد ممالک کے طبی ادارے جن میں امریکی جانز ہاپکنز ہسپتال، برطانوی آکسفورڈ یونیورسٹی ہسپتال بھی شامل تھے، میں فراہم کی جانے والی خدمات اور ان کے معیار کو جانچنے کے لیے ہزاروں ماہرین کی رائے حاصل کی گئی ۔
 

 

شیئر: